• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کا فرار، برطانیہ میں بنگلہ دیشی کمیونٹی نے مٹھائیاں تقسیم کیں

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کی خبر برطانیہ بھر میں پھیل گئی اور برطانیہ میں آباد بنگلہ دیشی کمیونٹی نے حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کی خوشی میں پُرجوش نعرے لگائے ،بنگلہ دیشی کمیونٹی گھروں سے باہر آگئی اور مٹھائیاں تقسیم کیں، لوگوں نے جگہ جگہ جلوس نکال کر اور بنگلہ دیش کے نعرے لگا کر کہا کہ بنگلہ دیش اب آزاد ہوا ہے، اس سے قبل حسینہ واجد نے ملک کو اپنی خاندانی جاگیر بنا رکھا تھا۔ مانچسٹر لانگ سائٹ مارکیٹ کے سامنے بنگلہ دیشی کمیونٹی نے بنگلہ دیش کے پرچم لہراتے ہوئے اظہار مسرت کیا اور لندن میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن پہنچ گئے اور حسینہ واجد اور شیخ مجیب الرحمٰن کی تصاویر کو اتار پھینکا، اس موقع پر بنگلہ دیش کے قونصل جنرل نے بنگلہ دیشی کمیونٹی کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ اس وقت بنگلہ دیش میں امن کی سخت ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید