• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھنز: فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام بھارتی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ

ایتھنز (رفاقت حسین مرزا) یونان میں فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام ایتھنز میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بین الاقوامی برادری سے 5اگست 2019کے غیر وقانونی اقدامات واپس لئے جانے کامطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرے میں موجود پاکستان جرنلسٹس کلب یونان کے سیکرٹری برائے کشمیر امور اور یونان میں کشمیری رہنما تنویر جرال نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار اور عالمی برادری بھارت کی مجرمانہ کاروائیوں پر بیشک خاموش رہیں مگر کشمیریوں کا جذبہِ حریت ہمیشہ کی طرح آج بھی بلند ہے، بھارتی سفارت خانہ کے سامنے اُنہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے اور کشمیر کی پرانی حیثیت کو فوری بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ فرینڈز آف کشمیر یونان کے صدر چوہدری موسیٰ خان نے بھارت کی پا لیسیوں پہ شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پہ عمل کرنا پڑے گا۔
یورپ سے سے مزید