• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل پرست تنظیم آج بولٹن میں احتجاج کرے گی

گریٹر مانچسٹر / بولٹن (ابرار حسین) گریٹر مانچسٹر پولیس کے ایک افسر نے خبردار کیا ہے کہ آج (بدھ ) کے روز نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ بولٹن میں احتجاج کر ر ہی ہیں۔ تنظیم کے کارکنان ڈین روڈ آئیں گے اور چورلی نیو روڈ کی طرف مارچ کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کمیونٹی کے سب افراد کو ہوشیار اور محتاط ر ہنے کی تاکید کی ہے اور خصوصا خواتین بچیوں اور کالج یونیورسٹی جانے والے طلبا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اکیلے چلنے پھرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ کالج اور یونیورسٹی دونوں ڈین روڈ پر ہی واقع ہیں جہاں سے وہ مارچ کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بولٹن ٹرین اسٹیشن کے قریب ایسڈ یعنی تیزاب سے اٹیک کیا گیا ہے جس کے بعد خواتین اور بچیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت اپنی گاڑی کے شیشے بند رکھیں تاکہ باہر سے کوئی چیز اندر نہ پھینک سکے جبکہ سیلفورڈ اور سوینٹن میں منگل کے روز سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید