• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے نام سارہ اووین کا پیغام

لوٹن (شہزاد علی) سارہ اووین ایم پی نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ آپ کا خاندان خیریت سے ہے، خاص طور پر ان نازک اور خوفناک اوقات میں، انہوں نے کہا کہ وہ آپ سے رابطہ کرنا چاہتی تھیں اور کہنا چاہتی تھیں کہ میں آپ کیلئے اور آپ کی مسجد میں آنے والے تمام لوگوں کیلئے حاضر ہوں،ملک کے دیگر حصوں میں نظر آنے والی نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کو لوٹن میں دیکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، میں جانتی ہوں کہ آپ سمیت لوگوں نے ہمارے یہاں مضبوط کمیونٹی روابط بنانے کیلئے سخت محنت کی ہے ،انہیں یقین ہے کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہوم سیکرٹری نے مساجد کی سیکورٹی کیلئے اضافی وسائل اور فنڈز مختص کئے ہیں۔ براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا اس تک رسائی میں کوئی مسئلہ ہے اور اگر کوئی فوری خطرہ ہے تو براہ کرم ہنگامی خدمات کو جلد از جلد کال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ آپ اور آپ کے خاندان کیلئے یکجہتی اور محبت بھیج رہی ہوں۔
یورپ سے سے مزید