• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا جا سکتا، صابر گل

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیف آرگنائزر محمد صابر گل نے اپنے دورہ وٹفورڈ کے دوران روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بازگشت دراصل مسئلہ کشمیر سے دستبردار ی ہے صابر گل نے کہا پاکستان کی سینیٹ میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تجویز زیر بحث لائی گئی ہے جو صوبہ بنانے کی سازش،پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 257، اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور ہندوستان کے معاہدے کے ساتھ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقف کی بھی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی حکومت ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائے جس پر پاکستان کامسئلہ کشمیر پرموقف متاثر ہو، صابر گل نے کہا مسلہ کشمیر کا موجودہ حالات میں بہتر حل کشمیر کی 15اگست 47سے قبل والی پوزیشن کی بحالی، ریاست کے دونوں اطراف جنگ بندی لائن ختم ، پانچ اکائیوں پر مشتمل ایک اسمبلی ،عوام کا آپس میں ملنا ہے کشمیر ی عوام مسئلہ کشمیر کاپر امن حل چاہتے ہیں ،کشمیر پر سہ فریقی مذاکرات کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
یورپ سے سے مزید