• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد کیلئے ہنگامی سیکورٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں، امام قاری عاصم

لیڈز (زاہدانور مرزا) لیڈز کے امام قاری عاصم نے برطانیہ بھر میں پر تشدد مظاہروں کے بعد مساجد کیلئے ہنگامی سیکورٹی کا خیرمقدم کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈز کے سینئر امام نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد مساجد کیلئے حکومت کی طرف سے ہنگامی حفاظتی اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ معروف عالم دین قاری عاصم ایم بی ای نے کہا کہ لیورپول، سنڈرلینڈ اور مڈلزبرو سمیت دیگر شہروں میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے مسلمان اپنے آپ کو ’’خوفزدہ‘‘ محسوس کر رہے ہیں۔ لیڈز میں، ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی کہ ہفتہ کے روز لیڈز ہیڈرو میں تقریباً 400 افراد کے جمع ہونے کے بعد ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی، جبکہ ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا کہ مظاہرے بغیر کسی واقعے کے پرامن طریقے کے ساتھ ختم ہو گئے۔ برطانیہ میں جاری دائیں بازوں کی جماعتوں طرف سے جاری مظاہروں میں اب تک تقریبا 400 کے قریب افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن کے خلاف عدالتی کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حالیہ مظاہروں اور تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف عدالتیں نے 24 گھنٹے کام کرنے کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم اور ہوم سیکرٹری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ایسے واقعات کی کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں آباد مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
یورپ سے سے مزید