• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ٹی ایس ممبر شوگا نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر معذرت کرلی

شوگا: فوٹو فائل
شوگا: فوٹو فائل

معروف میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے رکن شوگا نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر معذرت کرلی۔

جنوبی کوریا کے مشہور پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے ریپر شوگا کو پولیس نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کا لائسنس معطل کردیا۔

جس پر شوگا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اپنے گھر کے قریب ہونے کی وجہ سے میں خود کو آرام دہ محسوس کررہا تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ نشے کی حالت میں ای بائیک کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی لا پرواہی اور غلط رویے کی وجہ سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں ای، بائیک کے استعمال کیلئے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ یا دوسروں کو نقصان پہنچانے پر سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

 بی ٹی ایس نے 2013 میں اپنے پہلے گانے ’نو مور ڈریمز‘ کے ساتھ کورین پاپ موسیقی کو دنیا بھر میں متعارف کروایا تھا جس کے بعد اس بینڈ نے دنیا بھر میں بےحد مقبولیت حاصل کی تھی تاہم بی ٹی ایس کے ارکان نے جون 2022 میں گروپ پروجیکٹس سے وقفہ لیا تھا اور اب سولو سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید