• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی، مرتضیٰ وہاب سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف میئر کراچی مرتضٰی وہاب سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ بدھ کو جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا اور تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے قابل سماعت بھی نہیں خارج کی جائے۔ جماعت اسلامی کے وکیل فرخ عثمان نے ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ خلاف قانون ہے۔

ملک بھر سے سے مزید