• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی او او واٹر کارپوریشن سے چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کر رہی ہے اور ضمن میں واٹر کارپوریشن انتظامیہ شہر بھر میں نکاسی آب کی بہتری کیلئے دن رات مصروف عمل ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن چیئرمین کورنگی محمد نعیم شیخ کی قیادت میں والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے واٹر کارپوریشن حکام کو کورنگی ٹاؤن میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہکیا۔

ملک بھر سے سے مزید