کراچی (جنگ نیوز) بانی پی ٹی آئی نے معافی کیلئے مشروط آفر دے دی ہے جو حالات موافق کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ دوسری طرف نیا بنگلہ دیش بھارت کا ”چھوٹا“ بن کر نہیں رہے گا یہ بھی خطے میں بڑی تبدیلی ہے اور ورلڈکپ کے بعد پہلی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے تاہم ”بڑا سرپرائز“ نہ ہونا بھی ”سرپرائز“ ہے۔ ان تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں سیر حاصل گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جاے گا۔