• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی بری ہونے پر رہا نہ کرنے کی درخواست سے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

بشریٰ بی بی—فائل فوٹو
بشریٰ بی بی—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے پر بشریٰ بی بی کی درخواست سے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس ارباب نے وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات لگے ہیں، آپ کی پہلے اس طرح کی ایک اور درخواست زیرِ التوا ہے۔

لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ وہ درخواست چیف جسٹس کے پاس ہے، اس میں مقدمات کی تفصیل دینے کی استدعا ہے۔

عدالت نے درخواست پر لگے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید