• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آن لائن رائیڈر کے روپ میں ڈاکو گرفتار

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

ڈکیتوں نے آن لائن رائیڈرز کے روپ میں بھی وارداتیں شروع کر دی ہیں۔

کراچی میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر کے روپ میں ڈکیتیاں کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزم پولیس کی نظروں سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل رائیڈر کے روپ میں شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن کے علاقے سے پولیس نے آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر کے روپ میں وارداتیں کرنے والے ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔

ڈاکو پولیس کی نظروں سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل رائیڈر کے روپ میں شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا اور اس کے بعد اپنا اسلحہ بیگ میں چھپا کر موٹر سائیکل رائیڈر کا ہیلمٹ پہن لیتا تھا۔

ڈاکو امجد خان نے کار سوار شہری کو اسلحے کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم نے مختلف علاقوں میں 25 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید