• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری کی ہلاکت، کے الیکٹرک پر 2 کروڑ سے زائد ہرجانے کا مقدمہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینئر سول جج شرقی کراچی کی عدالت میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی گئی۔

عدالت نے کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 22 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 29 جون کو شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے والد کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف 2 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا دعویٰ عدالت میں دائر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید