• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کیخلاف مالی فائدے کا کیس، چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں فوادچوہدری کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر مالی فائدہ لینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت فواد چوہدری اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید