صحافی نصر اللّٰہ گڈانی قتل کیس میں مقتول کی والدہ نے تحفظ کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی گھوٹکی سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر پولیس کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس کو مقتول صحافی کے اہلِ خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور پولیس حکام سے 7 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا۔
ایڈووکیٹ صلاح الدین پہنور کا کہنا تھا کہ نصر اللّٰہ گڈانی کو 4 ماہ قبل قتل کیا گیا، 4 ماہ بعد بھی ملزمان کے خلاف چالان پیش نہ کیا گیا۔
وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقتول صحافی کے اہلِ خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔