• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرگودھا میں چالان ٹریکنگ سسٹم کا اجراء

سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرگودہا میں تفتیش اور چالان مقدمات داخل کرنے کے عمل میں تاخیر کو روکنے کیلئے صوبہ پنجاب میں پہلی دفعہ چالان ٹریکنگ سسٹم کا اجراء کر دیاگیاہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر نے اس جدید سسٹم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے بغیر کسی بھی ادارے اور نظام میں بہتری ممکن نہیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے ایجنڈامیں اصلاحات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو نظام کاحصہ بنانا اور اس سے فائدہ اٹھانا سرفہرست ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس پنجاب سید منصور علی شاہ نے بطور ریفارمز جج ضلعی عدلیہ میں کئی اصلاحات کاآغاز کیا۔ چالان ٹریکنگ سسٹم سے تفتیش کے نظام او رچالان مقدمات کے داخل کرنے کے نظام میں بہتری آئے گی ۔ تقریب میں ڈی پی او سرگودھا سہیل احمد سمیت دیگر پولیس افسران اور جج صاحبان نے شرکت کی۔
تازہ ترین