• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون کی ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ان ہواؤں کے باعث ملک کے اکثر مقامات پر آج سے 12 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، بدین اور دیگر اضلاع میں آج سے 11 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی کے قریب کیر تھر رینج میں بادل بن سکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی کےمضافات میں آج سے 11 اگست کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں موسلا دھاربارش کا امکان نہیں، البتہ یہاں بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید