• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش کا نیا مرحلہ تین اگست سے شروع ہوگا، جبکہ 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا 4 اگست سے شہر میں بارش کا نیا سلسلہ اثر انداز ہوگا، 4 اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نئے نظام کے سبب شہر کے اکثر مقامات پر 40 سے 60 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جب کہ چند مقامات پر اسپیل کے دوران 100ملی میٹریا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک اور موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید