• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم کو مبارکباد، خوشی کی وجہ سے نیند نہیں آرہی، ارشد ندیم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پیرس اولمپک میں ریکارڈ قائم کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میری طرف سے پورے پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد، گولڈ میڈل کی خوشی کی وجہ سے نیند نہیں آ رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا اللّٰہ تعالیٰ نے خوشی دی ہے، مبارکبادیں لے رہا ہوں اور دے رہا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ میری قسمت میں گولڈ میڈل لکھا تھا۔ اولمپکس کےلیے بھر پور تیاری کی تھی۔ میرے کوچ نے بہت مدد کی، بھرپور ٹریننگ کرائی گئی۔ 

ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائی راؤنڈ میں پہلی تھرو میں فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔ پیرس اولمپکس 2024 میں ریکارڈ بریک کیا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان میں بہت برسوں کے بعد خوشی ملی ہے۔ پوری کوشش تھی اس بار گولڈ میڈل لے جاؤں۔ 

انھوں نے کہا کہ نیرج چوپڑا کو بھی بہت مبارک ہو۔ کوشش ہے نیرج کے ساتھ دوستی کو آگے تک لے جاؤں۔ ارشد ندیم نے کہا کہ آج رات کو مجھے گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید