• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بہت سے ارشد ندیم ہیں مگر اسپورٹس مافیا آگے نہیں آنے دیتا: توقیر ڈار

توقیر ڈار ـــ فائل فوٹو
توقیر ڈار ـــ فائل فوٹو

چالیس برس پہلے گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئن توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت سارے ارشد ندیم ہیں مگر اسپورٹس مافیا اُنہیں آگے نہیں آنے دیتا۔

توقیر ڈار  نے کہا کہ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل جیتنا قوم کے لیے خوش آئند ہے، 40 سال بعد میاں چنوں کے سپوت نے پاکستان کو خوشی دی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے نوجوانوں کو راستہ دکھایا ہے اس پر چل کر کوئی بھی اپنے خواب پورے کر سکتا ہے، سلام ارشد ندیم کی والدہ کو جنہوں نے ایسا سپوت پیدا کیا۔

توقیر ڈار نے مزید کہا کہ امید ہے ارشد ندیم اگلے اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید