• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار

پیرس میں ہونیوالے پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار، پیرالمپکس سرمائی اولمپکس کے بعد پیرس میں 28 اگست سے 8 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

پیرس پیرالمپکس میں پاکستان کا ایک ایتھلیٹ اور دو آفیشلز شریک ہونا ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کو پیرالمپکس میں شرکت کرنا ہے، چیف ڈی مشن احمد شامی اور کوچ اکبر مغل بھی دستے کا حصہ ہونگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پیرالمپکس کمیٹی کو گرانٹ نہیں ملی، امید ہے کہ پیرالمپکس سے قبل گرانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

پی ایس بی سے کہا ہے نقد فنڈز نہ دیں، سفری معاملات حل کردیں۔

حیدر علی پیرس پیرالمپکس میں ایف 38 ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے، ٹوکیو میں حیدر علی نے ایف 37 ڈسکس تھرو کا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

2008 میں وہ پیرالمپکس لانگ جمپ کا سلور اور 2016 میں برانز جیت چکے ہیں، حیدر علی ایشین پیرا گیمز میں بھی چار گولڈ جیت چکے ہیں۔

اس بار پیرس پیرالمپکس میں پاکستان خواتین ایتھلیٹس کی شرکت ممکن نہ ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید