• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ممالک میں اگلے اولمپکس کی تیاری شروع، پاکستان میں خاموشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں 40سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کا چرچا عروج پر ہے، مگر حیرت انگیز طور پر حکومتی سطح پر کسی اہم شخصیات، پی ایس بی حکام یا صوبائی وزارت کھیل کی جانب سے مستقبل کے ارشد ندیم کی تیاری کے حوالے سے کوئی احکامات سامنے نہیں آئے، دنیا کے بیشتر ملکوں نے 2028 اولمپکس کا پلان بنالیا، کھلاڑیوں کو ٹریننگ پر بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا، چین نے پاکستان سے اسکواش کوچ مانگ لیا، بھارت نے اپنے نئے ریسلرز کو رومانیہ بھیج دیا۔ مگر پاکستان میں مکمل خاموشی ہے ۔ پاکستان کے نمبر ٹو جیولین تھرور محمد یاسر سمیت اسکواش، ہاکی ، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑی حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہیں۔
اسپورٹس سے مزید