• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دینے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہو گی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید