• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سرکاری شخصیت پر حملے کے مبینہ منصوبہ ساز آصف رضا مرچنٹ کا پاکستانی شناختی کارڈ بلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا میں سرکاری افسر یا سیاست دان پر مبینہ حملے کی منصوبہ سازی کے الزام میں گرفتار آصف رضا مرچنٹ کا پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ 

نادرا ذرائع کے مطابق آصف رضا مرچنٹ کا شناختی کارڈ وزارتِ داخلہ کی درخواست پر بلاک کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آصف رضا پر امریکا میں رواں ہفتے فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ 

آصف مرچنٹ امریکا میں مبینہ دہشتگردی کی منصوبہ سازی کے الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آصف رضا کو امریکا میں افسران یا سیاستدان پر حملے کا منصوبہ بنانے سے متعلق مقدمے کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید