• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرویز پر گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار

لاہور( کرائم رپورٹرسے) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پاکستان بھر میں تمام موٹرویز پر چلنے والی گاڑیوں پرایم ٹیگ مرحلہ وار لازمی قرار دے دیا۔ ترجمان این ایچ اے کیمطابق مستقبل میں صرف ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت ہوگی،پہلے مرحلے میں 16 اگست سے لاہور،سیالکوٹ موٹروے (M-11) پر گزرنے والی گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔عنقریب تمام موٹرویز پر ایم ٹیگ لازمی ہوگا۔ ایم ٹیگ مسافروں کے وقت اور روپے کی بچت میں اہم کردار ادا کرتا ہے،شفاف ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے باعث عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا یقینی بنایا جائے گا۔ ایم ٹیگ کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھز سروس ایریاز پر کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ، ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے ری چارج ہو سکتا ہے۔