• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کی کامیابی کا چین میں بھی جشن

ارشد ندیم--- فائل فوٹو
ارشد ندیم--- فائل فوٹو

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی کا جشن چین میں بھی منایا گیا۔

ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کارکردگی دیکھ کر چین کے شہری بھی خوش ہو گئے۔

چین میں سوشل میڈیا پر شہریوں نے ارشد ندیم کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور مزاحیہ انداز میں ان کی اور کوچ کی محنت کو سراہا۔

چین کے سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کے حوالے سے لکھا گیا کہ انہوں نے جیولین کو پر لگا دیے۔

علاوہ ازیں ارشد ندیم کی کارکردگی کو چینی سوشل میڈیا پر ناقابلِ یقین کہتے ہوئے انہیں ہیرو بھی قرار دیا گیا۔

ارشد ندیم کے حوالے سے چین میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی بنایا گیا جس پر سیکڑوں چینی شہریوں نے ان کی تعریف کی اور ارشد ندیم کے اولمپک ریکارڈ پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید