قومی ہیرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں اپنے بھارتی حریف نیرج چوپڑا کی والدہ کو اپنی ماہ جیسا قرار دے دیا۔
پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کےلیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے وطن واپسی پر بھارتی کھلاڑی کی والدہ کےلیے تعریفی کلمات کہے۔
جیولین تھرور نے بھارتی حریف نیرج چوپڑا کی والدہ کو اپنی ماں جیسا قرار دیا اور کہا کہ وہ بھی میری ماں جیسی ہی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا تھا کہ اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا سے گفتگو میں اُن کی والدہ کی طرف سے ارشد ندیم کو بیٹا کہنے کو سراہا تھا۔
انہوں نے بھارتی جیولین تھرور سے کہا تھا کہ آپ کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا، میں اُن کے اس جذبے سے متاثر ہوا ہوں۔