وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں کو ریاست مخالف بیانیے دیے جا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیرسٹر سیف لاہور کے میو اسپتال سے متعلق پروپیگنڈا نہیں کریں، اپنے صوبے کے اسپتالوں کی حالت پر توجہ دیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں کو ریاست مخالف بیانیے دیے جا رہے ہیں۔ صوبے کے کالجز اور یونیورسٹی کے طلبا کو تشدد اور نفرت پر اُکسایا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نوجوان نسل کو بغاوت پر اُکسانے والا آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے۔ کے پی میں یونیورسٹیاں بند ہو رہی ہیں، سرکاری ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔