• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان صدیقی نے جسٹس منصور علی شاہ کی تقریر پر ردعمل دے دیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے جسٹس منصور علی شاہ کی گزشتہ روز کی جانے والی تقریر پر ردعمل دے دیا۔

اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عالی مرتبت جج صاحب سے سو فیصد اتفاق کرتے ہوئے ان سے رہنمائی مطلوب ہے کہ کیا عدالتی فیصلوں کا آئین و قانون کے مطابق ہونا بھی آئینی تقاضا ہے یا نہیں؟

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا عدلیہ کے پاس چوائس موجود ہے کہ وہ واضح اور غیر مبہم آرٹیکلز کی نفی کرتے ہوئے مرضی کا آئین لکھ لے؟ کیا اگر عدالت اس طرح کے فیصلوں کی طرف چل نکلے تو ’آئینی توازن‘ بگڑے گا یا نہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد لازمی آئینی تقاضا ہے اور انتظامیہ کے پاس ان فیصلوں پر عمل کرنے کے سوا کوئی چوائس نہیں۔ اگر اس طرف چل پڑے تو آئینی توازن بگڑ جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید