کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں مغرب کی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔