• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی کی تو بہت تنگ کروں گی: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار کو دھمکی

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر، اداکار اکشے کمار کو دوسری شادی کے بارے میں سوچنے سے پہلے ہی دھمکی دے دی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹوئنکل کھنہ نے اپنے بلاگ میں حالیہ چھٹیوں کے دوران دوسری شادی کے بارے میں اکشے کمار سے ہونے والی مضحکہ خیز گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔

اُنہوں نے بلاگ میں بتایا کہ چھٹیوں میں ایک شام جب ہم اپنے کیمپ کی طرف واپس جارہے تھے تو راستے میں ہمارے ٹور گائیڈ نے پرندوں کے ایک جوڑے سے ملوایا جسے ’ٹِک ٹاک‘ کہتے ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ ہمارے ٹور گائیڈ کے مطابق پرندوں کا یہ جوڑا ایک دوسرے سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ جب ان میں سے کوئی ایک مر جاتا ہے تو دوسرا پرندہ زہریلی گھاس کھا کر خود اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ٹور گائیڈ کی یہ بات سُن کر میں نے اکشے کمار سے کہا کہ اگر میں آپ سے پہلے مر گئی تو آپ بھی اس پرندے کی طرح زہریلی گھاس کھا کر مر جانا۔

ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ میں نے اکشے کمار سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کی اور میں نے آپ دونوں کو ایک ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ دونوں کو بہت تنگ کروں گی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اکشے کمار نے میری بات کا سر ہلاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ میں تو ابھی وہ زہریلی گھاس کھانا چاہتا ہوں تا کہ مجھے یہ سب بکواس نہیں سُننی پڑے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ سے 2001ء میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید