کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ، تربت اور خضدار میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر راکٹ اور دستی بم حملے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ،تربت میں راکٹ فائر کیا گیا،دو اہلکار زخمی ہوئے، سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم سڑک کنارے گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار صوبیدار،نائیک اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے جبکہ تربت کے علاقے اپسر میں دہشتگردوں کی جانب سے گزشتہ شب راکٹ فائر کیا گیا جوسیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب گر کرزور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار حنیف اور محمد اصغر زخمی ہوگئے فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔