• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ حنا خان بنگلادیش کی صورتحال پر پریشان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ حنا خان بنگلادیش کی موجودہ صورتحال بالخصوص اقلیتوں کی حفاظت کےلیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں سب محفوظ رہیں۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حنا خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معصوم کی موت انسانیت کی موت ہے، اب چاہے مرنے والا کسی بھی ملک، مذہب یا قوم کا ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی برادری کو ظالمانہ رویے سے نہیں گزرنا چاہیے۔ جو غلط ہے وہ غلط ہے۔ کسی بھی ملک میں اقلیتوں کی حفاظت اس ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہوتا ہے۔ 

 اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ہمدردیاں ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو دنیا بھر میں اس (ظلم) سے متاثر ہو رہا ہے، کیونکہ میرے لیے انسانیت پہلے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ بنگلادیش میں ہندو اور اقلیتیں محفوظ رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید