• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر لودھی والدہ کو یاد کرتے ہوئے لائیو شو کے دوران رو پڑے


پاکستانی ہر فن مولا اداکار و میزبان ساحر لودھی کی سوشل میڈیا پر والدہ کے غم میں آبدیدہ ہوتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یاد رہے کہ ساحر لودھی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کے میزبان ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے ماں کے موضوع پر شو کرتے ہوئے اپنے مہمانوں کو جذباتی کر دیا اور خود بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم ’راستہ‘ کے اداکار ساحر لودھی نویں جماعت میں پڑھی گئی انگریزی زبان کی ایک نظم کو اردو ترجمے کے ساتھ پڑھ رہے ہیں۔

ساحر لودھی نے اس نظم کو پڑھتے ہوئے لائیو شو کے دوران متعدد بار اپنے چہرے پر چھلکنے والے آنسوؤں کو ہاتھوں کی مدد سے صاف کیا اور سسکیاں لیں۔

اس دوران ناصرف شو کے میزبان ساحر لودھی انتہائی جذباتی نظر آئے بلکہ اُن کے مہمان بھی آنسو صاف کرتے رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید