• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کیلئے انعامات کا اعلان، گوہر رشید کی انوکھی درخواست

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار گوہر رشید نے پاکستانی تاریخ ساز گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کے لیے انعامات کا اعلانات کرنے والوں سے دلچسپ درخواست کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اولمپئن پر انعامات کی برسات کرنے والوں نے انوکھی فرمائش کر دی۔

خیال رہے کہ تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کے نام کروڑوں کے انعامات کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑگئی ہے کہ کیا یہ انعامات واقعی میں ارشد ندیم کو دیے جائیں گے یا پھر سب نے صرف خبروں کی حد تک ہی اعلان کیا ہے؟

ایسے میں گوہر رشید نے انسٹااسٹوری میں ارشد ندیم کی تصویر شیئر اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، انعام دینے کے بعد رسید بھی سوشل میڈیا پر لازمی شیئر کریں۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی معروف شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اسپانسرز بھی اولمپئن کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید