• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈیجیٹل کرئیٹر شیوم ملک کا ارشد ندیم سے متعلق دیا گیا مثبت پیغام غنیٰ علی کو بھا گیا

بھارتی ڈیجیٹل کرئیٹر و انٹرنیٹ پرسنیلٹی شیوم ملک نے مشکل حالات میں بھی گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی جیویلن تھرور ارشد ندیم کے گُن گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 14.2 ملین فالوورز رکھنے والے شیوم ملک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں شیوم کو ارشد ندیم کے مشکل حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر کا کہنا ہے کہ بھارتی جیویلن تھرور نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل جیتا ہے۔

اختتام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے شیوم کا کہنا ہے کہ گولڈ میڈل پاکستان آئے یا بھارت، سلور میڈل پاکستان آئے یا بھارت، خوشی دونوں ملکوں میں برابر ہے۔


کانٹینٹ کرئیٹر کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں نہ ملک دیکھا جاتا ہے نہ مذہب، اس میدان میں صرف محنت، لگن، کھلاڑی کی اپنے کھیل سے محبت اور آخر میں صرف قسمت دیکھی جاتی ہے۔

بھارتی انٹرنیٹ پرسنیلٹی کی اس ویڈیو پر دونوں ممالک کے انٹرنیٹ صارفین مثبت اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب اداکارہ غنیٰ علی نے بھی اس شیوم کے اس پیغام پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کتنا اچھا پیغام ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید