لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے اپنے بیان میں اختر اقبال ڈار نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ فیض حمید کو تحویل میں لینا پیغام ہے کہ پاکستان سے مقدم کوئی چیز نہیں۔
انھوں نے کہا اس کارروائی سے عدل و انصاف کا بول بالا اور فوج پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ سپہ سالار نے ثابت کر دیا ہے کہ فوج میں احتساب کا کڑا نظام موجود ہے۔
انھوں نے کہا ہاؤسنگ اسکیم کیس میں فیض حمید کیخلاف انکوائری کا عمل جاری تھا۔ وقت آگیا ہے سیاست دان بھی خود احتسابی کا عمل شروع کریں۔