بنکاک (اے ایف پی ) تھائی لینڈ کے وزیراعظم سر سیٹتھا تھا ویسن کو ایک آئینی عدالت سے رواں ہفتے مقد مے میں اقتدار سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ان پر مجرمانہ ریکارڈ کے حامل کو کابینہ وزیر مقرر کرنے کا الزام ہے ۔ اسی عدالت میں یہ مقدمہ سابق لیڈر پیٹا لمجا نو میزت کی اپوزیشن پارٹی پر پابندی کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے ۔ ا پوزیشن رہنماء اور ان کی پارٹی پر دس سال کےلیے پابندی عائد کی گئی ہے ۔