• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کنڈی سے کہا آپ غلطی سے گورنر بنے ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں، میں نے فیصل کریم کنڈی سے کہا آپ غلطی سے گورنر خیبر پختونخوا بنے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین جاکر بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں پیسے نہیں ٹیکنالوجی دیں، اس وقت صوبے میں چین کے ساتھ کافی چیزوں پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی تاریخ پوری دنیا کےلیے ایک مثال ہے، یہ ملک اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے ایک بھرپور طاقت بن چکا ہے۔ بیجنگ کو دیکھ کر ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، چین اس وقت معیشت کا بڑا مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی سفارتخانے سے گزارش ہے خیبرپختونخوا میں ایک سیٹ اپ بنائیں، ہم زمین دے سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے کھلاڑی ارشد ندیم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوانوں کےلیے مثال ہیں، جس نے بھرپور جذبے سے میڈل جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، پودا لگا کر سیلفی بنائیں، اگلے سال دیکھیں کہ پودا کتنا بڑا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید