• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ

ڈاکٹر ثمرین ۔ فوٹو: فائل
ڈاکٹر ثمرین ۔ فوٹو: فائل

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر (وی سی) ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم وہ گاڑی میں سوار نہ ہونے کے باعث محفوظ رہیں۔

ڈاکٹر ثمرین کے مطابق جشن آزادی کی ریلی کے سلسلے میں وہ دو روز سے اورنگی ٹاؤن کے اسکول جارہی تھیں۔ 

گولی گاڑی کے ریڈی ایٹر پر لگی واقع کے بعد ڈاکٹر ثمرین اسکول کے اندر چلی گئیں اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ثمرین محفوظ ہیں، ممکنہ طور پر واقعہ لوٹ مار کا ہوسکتا ہے، حتمی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید