• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم نجی ہوٹل سے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نجی ہوٹل سے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

ارشد ندیم کو سرکاری پروٹوکول میں نجی ہوٹل سے وزیراعظم ہاؤس پہنچایا گیا۔

فاتح پیرس ارشد ندیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے کیلئے بڑی محنت ہے، آپ سب کی دعاؤں سے اولمپکس کا ریکارڈ توڑا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کی، شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا یہ اس کا پھل ہے۔

ارشد ندیم کو اسلام آباد پہنچنے پر اسٹیٹ پروٹوکول دیا گیا، وزیر اطلاعا ت عطا اللہ تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔

ارشد ندیم کل یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم کے ساتھ پرچم کشائی کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید