• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل ٹاک میں جنرل فیض حمید کی سیاسی مداخلت کے شواہد پیش


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران جنرل (ر) فیض حمید کی سیاست میں مداخلت کے ثبوت پیش کردیے گئے، جس میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گواہی دی۔

اپنی گواہی میں آصف زرداری اور شہباز شریف نے کہا کہ جنرل فیض حمید سیاست میں ملوث تھے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے خلاف ڈی ایچ اے پشاور کی زمین مہنگی بیچنے کے الزام کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔

جنرل فیض حمید نے ڈی ایچ اے پشاور کو مبینہ طور پر 72 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پشاور کے رہنما شفیق امینی نے جنرل باجوہ کے ساتھ ڈیل کی لیکن شفیق امینی نے فیض حمید سے فائدہ حاصل کرنے کی تردید کی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کریشن الزام میں جنرل فیض حمید کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے، ہم تو مطالبہ کرتے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید