• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پاکستانی قومی ترانے کی گونج، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار


دبئی میں بھی پاکستان کے قومی ترانے کی گونج سنائی دی، سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، رنگا رنگ پاکستان آزادی شو کا انعقاد کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان کا آزادی شو ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شاندار تقریب کےلیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مشکور ہیں، اس تقریب کےلیے وہ یو اے ای کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ بالخصوص وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید بن النہیان کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے یوم آزادی پاکستان کی انتہائی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کے مختلف حصوں میں یوم پاکستان کی تقریبات دیکھی ہیں، میں نے واشنگٹن، شکاگو، پیرس، لندن، جنیوا میں یوم پاکستان کی تقریبات دیکھی ہیں، لیکن جو گرم جوشی آج یہاں دیکھی ایسی کہیں نہیں دیکھی۔

قومی خبریں سے مزید