• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ خان واقعہ پر مزید پیشرفت، CCTV فوٹیج بھی سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اداکارہ نمرہ خان واقعے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، اس حوالے سے پولیس نے رپورٹ تیار کرلی۔  

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار شہری کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ خاتون سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں اداکارہ نمرہ کو سڑک کنارے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ 11 اگست کو رات 7 بجکر 21 منٹ پر پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اداکار نمرہ کے قریب ایک موٹرسائیکل کو رکتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نمرہ موٹرسائیکل سوار کو دیکھ کر سڑک کی طرف جاتی ہے، اداکارہ کے اشارے پر سڑک پر ایک گاڑی کو رکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ موٹرسائیکل سوار شخص گاڑی کو دیکھ کر فوراً بھاگ جاتا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، اداکارہ نمرہ کا ابتدائی بیان لے لیا گیا ہے، مقدمہ درج کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید