• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی چیئرمین نے جنرل باجوہ کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے، انتظار پنجوتھا


بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی چیئرمین نے فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین آج انتہائی پرسکون انداز میں بات کی اور کہا کہ میرا یا پارٹی کا فیض حمید سے کسی بھی نوعیت کا سیاسی تعلق نہیں تھا۔

انتظار پنجوتھا نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ میرا جنرل فیض حمید کے ساتھ تعلق اکتوبر 2021ء تک تھا، جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اور یہ تعلق سیاسی نہیں پروفیشنل تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا تاکہ ان کی غیر قانونی گرفتاری اور بعد کی صورتحال کے پیچھے موجود سازشی عناصر بے نقاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے استفسار کیا کہ جنرل باجوہ کے خلاف احتساب کب ہوگا؟ جنہوں نے ایک منتخب حکومت کے خلاف کانسپریسی اور لابنگ کی۔

قومی خبریں سے مزید