• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید کی گرفتاری آرمی کا اندرونی معاملہ ہے، علی امین گنڈاپور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری آرمی کے اندرونی معاملات ہیں، اداروں کے معاملات پر نہیں بولتے۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب کا شفاف ٹرائل ہونا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ بتایا جارہا ہے فیض حمید نے عہدہ میں رہ کر کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کچھ غلط کام کیا ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت مجھے بلا لے، ان واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا، جس دن میں نے بتا دیا کہ 9 مئی سے پہلے کیا کروایا جا رہا تھا پھر پتہ لگے گا۔ واقعے سے پہلے کیا اقدامات کیے گئے یہ کیا کروانا چاہتے تھے؟ منصوبہ 9 مئی سے پہلے بنا تھا۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی نے کہا عدالت مجھ سے پوچھےکہ 9 مئی سے قبل مجھے حراست میں رکھ کر کیا کہلوانا چاہتے تھے۔ ان واقعات کے دوران میری موجودگی دکھائی جائے، صرف وارنٹ نکال رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت میں آج تک فوج نے مداخلت نہیں کی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوائی ہے۔ ٹیم میں تبدیلی ہوتی ہے، کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید