• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 78ویں یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے

ملک بھر میں پاکستان کے ستترویں یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مختلف شہروں میں یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

مینار پاکستان لاہور پر فائر ورکس دیکھنے کے لیے ہزاروں شہری جمع ہوئے، اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں بھی جشن آزادی منایا جارہا ہے، پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی ایف نائن پارک پہنچے۔

کراچی میں پورٹ گرینڈ اور گورنر ہاؤس میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد پہنچی۔

قومی خبریں سے مزید