• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار نثار حسین اور نائیک رشید گل نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا، نائیک عرفان اللّٰہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت بھی فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔

علاقے میں خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید