• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی پانچ جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کا تقرر کردیا گیا

سندھ کی پانچ جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کا تقرر کردیا گیا ہے جب کہ لاڑکانہ یونیورسٹی اور صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ میں وائس چانسلر کا تقرر روک دیا گیا ہے۔ 

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ میں ڈاکٹر مدد علی شاہ کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ 

شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں ڈاکٹر یوسف خشک، شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور میں ڈاکٹر عائشہ عیسانی، میرپورخاص یونیورسٹی میں ڈاکٹر رفیق احمد میمن اور کراچی میٹروپولٹن یونیورسٹی میں ڈاکٹر وسیم قاضی کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

ان پانچ افراد کی تقرری کا سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید