• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم جمیل الزمان کا عشرت العباد سے رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

مخدوم جمیل الزمان(فائل فوٹو)۔
مخدوم جمیل الزمان(فائل فوٹو)۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جمیل الزمان نے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کے بعد سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطہ کیا۔ 

مٹیاری سے ترجمان مخدوم ہاؤس کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کے درمیان رابطہ ہوا۔ 

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی پر اتفاق کیا گیا۔ 

ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کےلیے کی گئی ایک دوسرے کی خدمات کو سراہا۔ 

قومی خبریں سے مزید